وزیر اعظم شہباز شریف کا اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ ۔۔۔ وزارت توانائی کو 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد(رم نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔گیس کی قیمتوں پر وزیر اعظم نے برہم ہوکر وزارت توانائی کو 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تین ماہ میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانٹرنگ کے لیے بین الوزراتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دو ہفتوں میں پاور اور پٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔