دہشت گردوں کی تربت میں پاکستان نیول بیس پر حملے کی کوشش ۔۔۔۔فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نعمان فرید شہید

اسلام آباد (رم نیوز) دہشت گردوں نے تربت میں پاکستان نیول بیس پر حملے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نعمان فرید شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے تربت میں پاکستان نیول بیس پر حملے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نعمان فرید شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر ک ور کے24 سالہ نعمان فرید کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔