اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کوروند دیا،مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ (رم نیوز)اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کوروند دیا۔ اسرائیل کی جارحیت اور غزہ پرحملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق رفع میں گھر پر بمباری میں نو بچوں سمیت18 افراد شہید ہوگئے ۔ اقوام متحدہ کاکہنا ہےکہ غزہ کی تباہی کےلیے دو جوہری بم کے برابر بارود استعمال کیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز گرفتار فلسطینیوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنارہی ہیں۔ غزہ بھر میں بھوک کی شدید قلت ہوگئی ہے ۔