پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بابر اعظم پھر امیدوار بن گئے

کراچی(رم نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے بابر اعظم پھر امیدوار بن گئے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ اس سلسلے میں پی سی بی کے عہدیداروں نے بابر اعظم سے رابطہ کیاہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ بابر اعظم ایبٹ آباد روانگی سے قبل بورڈ آفیشل سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔ شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیاتھا۔ شاہین آفریدی نے اب تک صرف ایک سیریز میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔