کرکٹرعالیہ ریاض اوروقار یونس کے بھائی علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور(رم نیوز)قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی کمنٹیٹر علی یونس کا نکاح ہوگیا۔نکاح کی تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاؤس پر کیا گیا تھا۔ تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق سربراہ کرکٹ بورڈ رمیز راجہ، سابق کپتان مصباح الحق، محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق، کامران اکمل، امام الحق، مشتاق احمد اورعمران نذیر بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ عالیہ ریاض اور علی یونس کی چند دن پہلے منگنی ہوئی تھی، نکاح کے موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عالیہ ریاض پاکستان کی خواتین ٹیم کی ٹاپ آل راؤنڈر ہیں، وہ 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔دوسری جانب علی یونس نامور کمنٹیٹر ہیں، وہ حال ہی میں پی ایس ایل 2024 کی کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے۔