سٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، سندھ کے کچے میں آپریشن جاری ہے، پہلےکے مقابلے میں صورتحال بہتر ہے: شرجیل میمن

کراچی (رم نیوز) شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اسٹریٹ کرائم کی وجہ مہنگائی، بےروزگاری، غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان سندھ کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، سندھ کے کچے میں آپریشن جاری ہے، پہلےکے مقابلے میں صورتحال بہتر ہے۔

وزیراطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ 15 روز میں کچے سے 13 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے میں 6 اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک کیا گیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ کرسٹل آئس استعمال کرنے والوں کو پتا نہیں چلتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں، کرسٹل آئس استعمال کرنے والے خودکش بمبار ہیں۔امن و امان سندھ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ اپریل میں کراچی میں 11مقابلوں میں 11 اسٹریٹ کرمنلز مارے گئے، جب کہ 104ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔نگراں دور حکومت میں امن وامان خراب ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا، غیرقانونی مقیم افراد بھی وارداتوں میں گرفتار ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچے کےعلاقے میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، جس سے علاقے میں بہتری آئی ہے، جلد حالات پر قابو پالیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ گھوٹکی، شکار پور میں 15روز میں 13 مغوی بازیاب کرائے۔ وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ شکار پورمیں موجود ہیں۔ 6 افراد کو ہنی ٹریپ میں اغوا ہونے سے بچایا گیا۔