اسرائیل پر حملہ ۔۔۔۔ امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں

واشنگٹن(رم نیوز) اسرائیل پر حملے کے بعد امریکہ ایران پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کررہا ہے۔ امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کاکہنا ہےکہ ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر پابندیاں لگائیں گے۔ جیک سلیوان کامزیدکہنا تھا کہ امید ہے امریکہ کے اتحادی اور شراکت دار بھی اس قسم کے اقدامات کریں گے۔

ایران پر پابندیوں کا مقصد اس کی عسکری طاقت کو محدودکرنا ہے، پابندیوں اور دیگر اقدامات سے ایران پر دباؤبرقرار رکھیں گے۔دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔