سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل ہونے سے انکار ۔۔۔ عددی تناسب سے کمیٹیوں کی سربراہی اور نمائندگی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (رم نیوز)سپیکر قومی اسمبلی نے عددی تناسب سے کمیٹیوں کی سربراہی اور نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عددی تناسب سے پبلک اکائونٹس کمیٹیوں اور دیگر پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی اور نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین نے مرضی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگی تھی۔ تاہم اس معاملے میں سپیکر ایاز صادق نے عددی تناسب سے کمیٹیوں کی سربراہی اور نمائندگی دینے کافیصلہ کیا ہے۔