اب سمارٹ فون کو تھری ڈی سکینر بنانا بہت آسان


لندن(رم نیوز)ٹیکنالوجی کی بدولت اب مختصر اور ٹیکنالوجی سے بھرپور ایسے آلات تیار کئے جارہے ہیں جو آپ کے کئی امور کو آسان بناسکتےہیں۔ ایسی ہی ایک ایجاد سکین مائرا ہے جس کی بدولت آسانی سے کسی بھی شے کی تھری ڈی اسکیننگ منٹوں میں کرکے اس کے ماڈل بنائے جاسکتےہیں۔اب فون پر ایک چھوٹا سا آلہ لگا کر کسی بھی شے کارنگین تھری ڈی ماڈل بنایا جاسکتا ہے۔ مائراسکین کا یہ دوسرا ماڈل ہے جس میں بہت بہتری کی گئی ہے۔ لیکن یہ آلہ اتنا سادہ ہے کہ یقین نہیں آتا کہ اس سے پیچیدہ اور تفصیلی تھری ڈی اسکیننگ کی جاسکتی ہے۔ یہ آئی فون کے فیس آئی ڈی سے بھی بہتر کام کرتا ہے۔ لیکن فیس آئی ڈی میں بہت سی خامیاں بھی ہوتی ہیں۔

فی الحال یہ آئی فون ماڈلز پر کام کرتا ہے کیونکہ یہ فیس آئی ڈی فیچر پر کام کرتا ہے اور بہترین تھری ڈی ماڈل کشید کرتا ہے۔ سکین مائرہ کی بدولت آپ اسکرین دیکھ کر اسکیننگ کرسکتے ہیں۔ اس طرح بہت اچھے اسکین حاصل کئے جاسکتے ہیں۔سکین مائرا ایک سادہ آئینہ ہے جس کی بدولت تھری ڈی ماڈلنگ کی جاسکتی ہے۔ مائرااسکین کمپنی کا مشورہ ہے کہ اسکیننگ میں آپ ای ایم تھری ڈی ایپ استعمال کیجئے جس کے بہتر نتائج حاصل ہوسکتےہیں۔ یہ ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور آئی فون اور آئی پیڈ پر آسانی سے چل سکتی ہے۔اس کی بدولت آپ اسنیپ چیٹ لینس، اے آر تصاویر اور تھری ڈی پرنٹر کے لیے ڈیزائن بھی بناسکتے ہیں۔