پیٹرول اور بجلی سے چلنے والی منفرد کار تیار

لندن(رم نیوز) برطانوی کار ساز کمپنی نے پیٹرول اور بجلی سے چلنے والی ماحول دوست کار تیار کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی خوبصورت اور لگژری گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے ماحول دوست کار تیار کی گئی جو پیٹرول اور بجلی کی مدد سے چلے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی رواں برس کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جس کا اندرونی حصہ انتہائی دلکش و دلفریب ہے اور پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

یہ گاڑی 4.1 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑکوں پر دوڑے گی جب کہ اس کی مشترکہ رفتار 430 میل سے زیادہ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئی گاڑی کو اگر بجلی پر چلایا جائے تو اس کی فی گھنٹہ اوسط رفتار 25 میل ہے۔گاڑیوں سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس کار میں 20، 21 اور 22 انچ کے تین مختلف سائز کے ٹائر لگ سکتے ہیں۔