پرانے اینڈرائیڈ فونز کو گوگل کا سروسز دینے سے انکار

کیلفورنیا(نیٹ نیوز)سالوں سے اینڈرائیڈ کے پرانے فونز استعمال کرنے صارفین کے لیے بری خبر ہے، بہت جلد یہ صارفین گوگل پر سائن ان نہیں کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق 27 ستمبر سے گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اور جو صارفین 27 ستمبر کے بعد ان ڈیوائسز پر جی میل یوٹیوب اور میپس پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے تو ان کو یوزر نیم یا پاس ورڈ ایررز کا سامنا ہوگا۔ مگر اینڈرائیڈ 3.0 پر گوگل اکاؤنٹس کام کرتے رہیں گے۔اینڈرائیڈ 2.3.7 آپریٹنگ سسٹم کو 10 سال قبل جاری کیا گیا تھا، تاہم اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو ہزاروں صارفین پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔