ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا(رم نیوز)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سنیپ چیٹ سٹوریز کی طرز پر 24 گھنٹے میں سٹوری غائب ہونے والے فیچر محدود پیمانے پر متعارف کرا دیا ہے۔اس فیچر سے ٹک ٹاک کی سٹوری میں لگایا گیا مواد ( content) 24 گھنٹے بعد خود غائب ہوجائے گا۔ٹک ٹاک نے ابھی تک اس فیچر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم کچھ صارفین کو آزمائشی طور پر یہ فیچر مہیا کیا گیا ہے۔سٹوری کا یہ فیچر سب سے پہلے سنیپ چیٹ نے متعارف کروایا تھا، اس کے بعد واٹس ایپ اور فیس بک نے بھی متعارف کروایا جہاں سٹوریز 24 گھنٹے بعد خود غائب ہو جاتی ہیں۔