انجیکشن سے خوفزدہ نہ ہوں، مسئلہ حل ہوگیا؟

واشنگٹن (رم نیوز)دو امریکی یونیورسٹیوں نے سوئی لگوانے سے خوفزدہ افراد کےلیے ویکسین سے بھرا ہوا پیوند تیار کر لیا ہے۔محققین کے مطابق یہ پیوند ابتدائی آزمائش میں سوئی والی ویکسین سے بہتر اور موثر ثابت ہوا ہے۔سٹینفرڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا چیپل ہل کے تیار کردہ سٹیکر نما پیوند میں بہت ساری باریک سوئیاں نصب ہیں۔جب انہیں چپکایا جاتا ہے تو سوئیوں میں موجود ویکسین کی خوراک جلد کے اندرچلی جاتی ہے اور یوں ویکسین دینے کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔