ٹیکسیاں نا صرف سڑک پر بلکہ ہوا میں بھی اڑیں گی،کرایہ کتنا ہوگا؟

لندن(رم نیوز)برطانوی ورٹیکل ایروسپیس کمپنی کے بانی کا کہنا ہے کہ رواں دہائی کے وسط تک اڑنے والی ٹیکسیاں متعارف کروا دی جائیں گی۔ورٹیکل ایرو سپیس کے بانی اور سربراہ سٹیفن فٹزپیٹرک کے ذہن میں ایک ایسی دنیا کا تصور ہے جہاں آسمانوں میں ٹیکسیاں اڑتی ہوئی نظر آئیں اور فضا میں اڑتے ہوئے دفتر کی چھت پر لینڈ کریںاس میںچار مسافر بیٹھ سکیں گے۔ یہ جہاز فضا میں 120 میل تک کا سفر طے کر سکے گا۔اس طرح لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے شہر کے فنانشل سٹرکٹ تک کا سفر پندرہ منٹ میں طے ہو سکے گا جب کہ فی مسافر سے 50 پاؤنڈ کرایہ لیا جائے گا۔