فیس بک کی مرکزی کمپنی کا نام تبدیل، نیا نام کیا ہے؟

کیلیفورنیا(رم نیوز)فیس بک کی مرکزی کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھ دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان سالانہ کانفرنس میں کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ صارفین ورچوئلی کام اور کھیل جاری رکھ سکیں گے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیس بک کو عالمی سطح پر قانون سازوں اور ریگولیٹرز کی سخت تنقید کا سامنا ہے ۔جس کی وجہ فیس بک پر پوسٹس کے حوالے سے کمپنی کی پالیسی اور اسکے میٹریل کے حوالے سے خطرات ہیں۔