فیس بک کا اہم فیچر ختم کردیاگیا؟

کیلیفورنیا(رم نیوز)فیس بک نے پرائیویسی شکایات کے سبب اپنا چہرے کی شناخت کا سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے سے موجود کروڑوں افراد کی معلومات بھی ڈیلیٹ کر دی جائیں گی۔فیس بک نے کہا چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کوآنے والے ہفتوں میں ہٹا دیا جائے گا۔یہ نظام تصویر میں موجود لوگوں کی شناخت کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ اس ٹول کو استعمال کرنے والے صارفین کے چہرے کے معلومات بھی فیس کے پاس جمع ہوتی تھیں۔