نیٹ فلیکس نے صارفین کو کیا خوشخبری سنائی؟

کیلیفورنیا(رم نیوز) نیٹ فلیکس نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنائی ہے۔انہوں نے نئی سہولت فراہم کرتے ہوئے گیمنگ سروس کا بھی آغاز کردیاہے۔5 موبائل گیمز کو متعارف کرایا گیا ہے جو اینڈرائیڈ ایپ میں دستیاب ہیں اورآئی او ایس ڈیوائسز میں بھی جلد دستیاب ہوں گی۔یہ گیمز فوری طور پر ان افراد کو دستیاب ہوگی جو اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلٹ استعمال کررہے ہوں گے۔ یہ گیمز مین ایپ کے ہوم پیج میں دستیاب ہوں گی ۔