بلیک بیری کے بارے میں کیا اعلان ہوگیا؟

ٹورانٹو(رم نیوز)کینیڈا کی معروف سافٹ ویئرکمپنی بلیک بیری نے ایک اہم اعلان کردیا ہے۔بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔ بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔مذکورہ موبائل فونز اب کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔