انسٹا گرام نے کیا نیااعلان کردیا؟

لاہور(رم نیوز)انسٹاگرام نے آئی جی ٹی وی ایپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔انسٹاگرام کے مطابق وہ اپنے پلیٹ فارم پر الگ چلنے والی آئی جی ٹی وی ایپ کو اب مزید سپورٹ نہیں کر رہے ۔ انسٹا کے مطابق وہ اب’’ریلز‘‘ کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وہ ویڈیو کو سادہ اور آسان بنانے کے لیےاقدامات کر رہی ہےتاکہ مختلف طرح کی ویڈیوز کو پوسٹ اور ریلز کرنے میں مدد مل سکے۔آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر ویڈیوز مواد انسٹاگرام کی مرکزی ایپ پر موجود رہے گا۔