یوٹیوب کا نیا فیچرکون سا ہے؟

کیلیفورنیا(رم نیوز)یوٹیوب نے لائیو سٹریم میں لائیو گیسٹ کے نام سے ویڈیوسٹریم میں شامل کرنے کی سہولت شامل کی ہے۔کسی کو بھی سٹریمنگ لنک بھیج کر اسے دعوت دی جاسکتی ہے۔ نوٹیفکیشن کو بہتر بنانے کے لیے سٹریم دیکھنے کے کچھ پہلو بھی بہتر بنائے گئے ہیں۔

اسے مجموعی طور پر’گولائیو ٹوگیدر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر سٹریم ایک ہی شخص کنٹرول کرے تو اس پر بہت دباؤ ہوتا ہے۔ تاہم اب ایک اور مہمان کو سٹریم میں شامل کرکے اس کو آسان بنایا جاسکتا ہے۔