ٹویٹر صارفین کے لئے نیا کیا ہے؟

لاس اینجلس(رم نیوز)انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی طرح اب ٹویٹر نے بھی اپنے صارفین کے سٹیٹس کےلیے پرتولنےشروع کردیے ہیں جسے وائب کا نام دیا گیا ہے۔اس کا سب سے پہلے اشارہ ایک ایپ تجزیہ کار اور محقق جین وونگ نے کیا اور انہوں نے اسے ٹویٹ بھی کیا ہے۔ جین نے بتایا ہے کہ ٹویٹ کمپوزر باکس کے اوپر کمپوزر باکس میں اس کا آپشن موجود ہوگا۔ یہاں سیٹ اے سٹیٹس لکھا ملے گا جسے چھوکر سٹیٹس سیٹ کیا جاسکتا ہے۔جین نے بتایا کہ اس میں سے بعض سٹیٹس مضحکہ خیز بھی ہیں، مثلاً ’ سودے کی خریداری‘ یا ’ شاہراہ پر سفر‘ جیسے سٹیٹس لیکن اب بھی اس کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔ اسے فیس بک ’فیلنگز‘ کی طرح قرار دیا گیا ہے لیکن شاید ہر ٹویٹ کے حساب سے سٹیٹس تبدیل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔