غیراخلاقی موادکی روک تھام۔۔۔نیا نظام متعارف۔۔کیا پرائیویسی پر کوئی فرق پڑے گا؟

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی اے نے غیراخلاقی موادکی روک تھام کےلیے نیا نظام متعارف کروادیا ہے۔اس نئے نظام کے تحت پی ٹی اے غیر اخلاقی ویب سائٹس کو از خود بلاک کرسکےگا اور ڈی این ایس نظام کے تحت ویب سائٹس ڈومین کی سطح پربلاک ہوں گی۔اس سے پہلے ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرکو بھیجی جاتی تھی۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے اور نیا نظام غیراخلاقی مواد کی بلاکنگ کیلئے ہے۔اس نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔