جیسنڈا آرڈرن کے بعد وزیر اعظم کے منصب کے لئے کس کوگرین سگنل ملا؟

آکلینڈ(رم نیوز)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے بعد یہ منصب سنبھالنے کے لئے اگلے شخص کو گرین سگنل مل گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت لیبر کا کہنا ہے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق وزیر کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔سینئر رکن نے کہا ہے پارٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا جس میں وزیراعظم کے لیے کرس ہپکنز کے نام کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔44 سالہ کرس ہپکنز 14 سال سے زائد پارلیمنٹ میں گزار چکے ہیں اور انہیں ملک میں سینئر سیاست دان کی حیثیت حاصل ہے۔

کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے قابل اور سمجھدار شخص قرار دیاجارہا ہے۔ان کے نام پر فی الحال اپوزیشن جماعت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے 19 جنوری کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا آئندہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کو دنیا کی سب سے کم عمر خاتون حکمران کا اعزاز حاصل ہے، وہ 2017 میںوزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔