ثانیہ مرزا نے ٹینس کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔۔۔آبدیدہ بھی ہوگئیں

سڈنی(رم نیوز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔ خیرباد کہتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپاناکی جوڑی کو آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست ہوئی ہے۔آسٹریلین اوپن ڈبلز فائنل میں فاتح برازیلین جوڑی نے بھارتی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار روہن بھوپانا کو ہرایا ۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ فاتح جوڑی نے ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔بھارتی ٹینس سٹار نے کہا کیریئر کا آخری میچ کھیلنے پر خوش ہوں ، میرا پروفیشنل کیریئر میلبورن سے شروع ہوا اور اپنا کیریئرختم کرنے کے لیے اس سے بہتر میدان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی ۔ یہ بات کہتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا اپنے کیریئر سے مطمئن ہوں اور اپنے والدین اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔