واٹس ایپ میں کیا تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں؟

سان فرانسسکو(رم نیوز)واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ کے مطابق آڈیو چیٹ میں بعض بالکل نئی تبدیلیاں پیش کی جارہی ہیں۔ ان میں جلد ٹویٹر سپیسس کی طرز پر سہولیات پیش جائیں گی ۔ واٹس ایپ کال بٹن کی جگہ لہردار لوگو پیش کیا جائے گا۔ یہ لوگو مینو میں سب سےاوپرنظر آئے گا ، آڈیو بار کوبھی اوپر کی طرف کیاگیا ہے۔

اس طرح گروپ چیٹس کو بہتر بنایا جائے گا جس میں بہت سارے لوگ آڈیو فائل شیئر کرسکیں گے۔ امکان ہے وائس آپشن ڈسکارڈ کے زیادہ قریب ہوگا۔ اس کو آڈیو چیٹ کا نام دیاگیا ہے ۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کس طرح پیش کیا جاتا ہے۔