آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ متعارف۔۔۔ آزمائش کے لیے کس ملک کے محدود صارفین کو رسائی دی گئی؟

منیلا(رم نیوز)ٹک ٹاک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ متعارف کرادیا ہے ۔ آزمائش کے لئے کس ملک کے محدود صارفین کورسائی دی گئی ہے۔ ٹک ٹاک نے ٹاکو نامی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کو ایپلی کیشن میں ہی متعارف کرادیا ہے اسے صرف فلپائن میں آزمایا جارہا ہے۔ آزمائش کے لیے فلپائن کے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی ہے۔


ٹاکو کو ٹک ٹاک پرویڈیوز سمیت دیگر مواد کے بہتر اورجلد نتائج کو تلاش کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اگرٹک ٹاک نے ’ٹاکو‘ کو پلیٹ فارم کا مستقل حصہ بنا دیا تو یہ پہلا پلیٹ فارم ہوگا جس کی وجہ سے چیٹ بوٹ کو ایپلی کیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔