حرامانی کو بھابھی نے خوش کردیا

کراچی(ـرم نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کی بھابھی نے انہیں اچانک میسیج کر کے خوش کر دیا۔اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹا پوسٹ پر اپنی بھابھی کے ساتھ اپنی ایک چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔حرا مانی نےاپنی سٹوری میں لکھا کہ ’جب میری پیاری سی بھابھی مجھے اچانک سے پیغام بھیجیں اور کہیں کہ یہ شوٹ بہت اچھا تھا۔‘اس سے قبل حرا مانی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک ویڈیوشیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ’تُو چیز بڑی ہے مست‘ پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کرتی نظر آرہی تھیں۔