طارق عزیز کی پہلی برسی

لاہور(رم نیوز)پاکستانی ٹیلیویژن کی تاریخ میں کئی دہائیوں تک چلنے والے پروگرام ’نیلام گھر‘ سے شہرت پانے والے میزبان طارق عزیز کی آج پہلی برسی ہے۔پاکستان کے ممتاز اداکار، صداکار، ادیب، شاعر، پی ٹی وی کے پہلے اینکرجالندھر میں پیدا اور اپنے کریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا تھا۔1964 میں جب پاکستان ٹیلی ویژن کا آغاز ہوا تو وہ وہاں کام کرنے والی اولین شخصیات میں سے ایک تھے۔ وہ گزشتہ سال لاہور میں84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ طارق عزیز کی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے ندیم بیگ نے کہا کہ طارق عزیز فنکار کے ساتھ بہت اچھے انسان بھی تھے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ طارق عزیز کے ساتھ کام کیا۔

لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا طارق عزیز نے پاکستانی ثقافت کےلیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔سینئراداکار جاویدشیخ نے کہا طارق عزیر ایک ملنسار اور پیار کرنے والے انسان تھے۔ وہ ہمیشہ جونیئر کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آتے تھے اور ہروقت جونیئرز کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔