سنبل اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار

لاہور(رم نیوز)اداکارہ اور ماڈل سنبل اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔انسٹاگرام پر سنبل نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی۔انھوں نے لکھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جبکہ مداحوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔