’’عمر شریف کے علاج کے لئے کیا اقدامات ہوئے‘‘؟

کراچی (رم نیوز) اداکار عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے حوالے سے ویزا ملنے کا امکان ہے۔ سندھ حکومت نے علیل اداکار عمر شریف کو امریکہ لے جانے کے لیے ایئرایمبولنس کا بندوبست کردیا ہے۔عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر شر یف کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے امریکی دارالحکومت واشنگٹن روانگی کا امکان ہے۔