ممبئی(رم نیوز)آریان خان جیل میں کیسے رہیں گے اور جیل میں کیا کھائیں گے۔ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ ان کو 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ آریان خان کو ممبئی کی جیل میں دیگر عام قیدیوں کی طرح رہنا پڑے گا اور اگلے حکم تک جیل کا کھانا ہی کھانا پڑے گا۔
آریان جیل میں کیسے رہیں گے اور کیا کھائیں گے؟
