’’ٹام کروز کو کیا ہوا بھائی‘‘؟ پرستار پریشان ہوگئے؟

سان فرانسسکو(رم نیوز)ہالی وڈ کےاداکار ٹام کروز کو دیکھ کر ان کے پرستار پریشان ہوگئے۔ ان کے چہرے کی وجہ سے سب بہت پریشان ہیں۔یہ چہ میگوئیاں کی جارہی ہیںکیا سپر سٹار کا وزن بڑھ گیا ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔اداکار نے سان فرانسسکو میں نیشنل لیگ ڈویژن سیریز کے گیم 2 میں شرکت کی جہاں ان کے مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ان کے چہرے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے لکھا کہ یا تو ٹاپ گن سٹار نے وزن بڑھا لیا ہے یا فلرز لگوا لیے ہیں۔