شہزاد رائے نے بچوں کو کیا مشورہ دیا؟

کراچی(رم نیوز) شہزاد رائے نے بچوں کو کنچے کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں بچے کو کنچے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’جب میں چھوٹا تھا تو میں نے ہمیشہ اپنے بڑوں سے یہی سُنا کہ گندے بچے کنچے کھیلتے ہیں۔’حقیقت میں، یہ کھیل ہاتھوں سے آنکھوں کو ہم آہنگ کرنے میں مدد کرتا ہے اور چھوٹے بچوں میں مقامی آگاہیوں کی طرح دیگر مہارتیں تیار کرتا ہے۔‘