’’یہ زندگی کا اب تک کا بہترین دن ہے‘‘

کیلیفورنیا(رم نیوز)امریکی پاپ سنگر برٹنی سپیئرز نے 13 برس تک اپنی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر قائم رہنے والے اپنے والد کے قانونی کنٹرول کے ختم ہونے پر کہا یہ ان کی زندگی کا اب تک کا بہترین دن ہے۔انسٹاگرام پر اپنے 35 لاکھ فالوورز کو پیغام میں برٹنی نے کہا کہ میرا خیال ہے میں رو دوں گی۔ لاس اینجلس کی ایک عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں برٹنی، جن کی عمر 39 برس ہے، پر عائد کنزرویٹرشپ کو ختم کر دیا۔

کنزرویٹرشِپ عدالت کی طرف سے ایسے افراد کے لیے ہوتی ہے، جن کی ذہنی صحت کے حوالے سے خدشات ہوتے ہیں ۔برٹنی سپیئرز کے والد جیمی سپیئرز نے 2008 میں ایک عدالتی حکم نامے کے تحت اپنی بیٹی کی زندگی کے معاملات کا کنٹرول سنبھالا تھا ۔ برٹنی سپیئرز اپنی ذہنی صحت کے بارے میں خدشات کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھیں۔