کترینہ کیاکررہی ہیں اور بالی وڈ سے دور ی کی وجہ کیا ہے؟

ممبئی(رم نیوز)بالی وڈکی اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں کیا کررہی ہیں اور بالی وڈ سے دوری کیوں اختیار کی ہوئی ہے۔میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری سے کچھ عرصے کے لیے چھٹی لے لی ہے کیونکہ ان دنوں وہ اپنا زیادہ تر وقت وکی کوشل کی فیملی کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں گزار رہی ہیں۔شوبز حلقوں میں گردش کرنے والی نئی خبروں کے مطابق فلمی جوڑا اگلے ماہ راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔انہوں نے اپنی تمام تر توجہ شادی کی تیاریوں پر مرکوز کی ہوئی ہے۔کترینہ کیف اس وقت وکی کوشل کے بھائی اداکار سنی کوشال اور اپنی والدہ کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔