’’بالآخر ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ 14 سال گزار لیے‘‘

کراچی (رم نیوز) اداکار جوڑی اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی اور اداکارہ حرا مانی کی شادی کو 14 سال مکمل ہوگئے ہیں۔حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے شوہر، اداکار مانی کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس میں حرا اور مانی ایک دوسرے کے ساتھ گزرے 14 برسوں کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز پر دونوں ایک دوسرے کو شادی کے 14 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔مانی کہتے ہیں کہ انہیں اچھا لگا حرا کے ساتھ زندگی گزارنا۔ حرا مانی کہتی ہیں کہ انہیں بھی بہت مزہ آیا اور بالآخر ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ 14 سال گزار لیے۔