ریما نے ووٹ کے حق کے بارے میں کیا کہا؟

لاہور(رم نیوز)اداکارہ ریما نے کہا ہر شہری کو انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، جو لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے انہیں پھر حکومتوں کے حوالے سے رائے دینے کا بھی کوئی حق نہیں پہنچتا۔ پاکستان کے عوام پڑھے لکھے اور با شعور ہیں، جمہوریت کا عمل چھاننی کی مانند ہے اور جیسے جیسے یہ آگے بڑھتا جائے گا مزید شفافیت آتی جائے گی۔ عوام کو چاہیے کہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور ہمارے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔