کس لیے آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے‘‘؟،جواب دیتے ہوئے صبا قمر کو شرم کیوں آگئی؟

لاہور(رم نیوز) اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو جلد شادی کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے۔صبا قمر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان سے جب سوال کیاگیا کہ ’’ تمہیں کس لیے آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے‘‘؟۔ صبا قمر اس سوال پر کہہ رہی ہیں کہ بتا دوں گی سب کچھ بتا دوں گی، بہت جلد انشا اللّٰہ، اس دوران صبا قمر شرما کر اپنا چہرہ پلو سے چھپا بھی رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے واقعی بہت شرم آ رہی ہے۔صبا قمر کا کہنا ہے کہ ‘مجھے بہت ساری تقریبات نہیں چاہئیں، بس ایک ولیمہ کی اچھی سی تقریب ہوگی۔