لاہور(رم نیوز)پاکستانی سپر سٹار اداکارہ و فیشن ماڈل عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی اور یہ اعلان کیا کہ وہ فی الحال اپنے کام یعنی اداکاری سے بریک لے رہی ہیں۔سٹوری میں لکھا کہ 'مداح مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں ان دنوں کیا کررہی ہوں؟اداکارہ نے کہا آج کل میں اپنا خیال رکھ رہی ہوں،میں نے اپنے کام سے بریک لے لیا ہے تاکہ میری جلد سانس لے سکے ، بال آرام کرسکیں اور میں مداحوں کے پیغامات پڑھ کر ان کے جوابات دے سکوں۔صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید عائزہ اداکاری سے تھک چکی ہیں اور انہوں نے اسے خیر باد کہہ دیا ہے تاہم عائزہ خان نے اپنی سٹوری میں فی الحال کام سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے۔
'’’مداح مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں ان دنوں کیا کررہی ہوں؟‘‘
