انڈین میوزک کے لیے ایک سیاہ سال ۔۔۔پہلے لتا منگیشکر، پھر بپی، سدھو موسے والا اور اب کے کے

ممبئی(رم نیوز) یہ سال انڈین میوزک کے لیے ایک سیاہ سال ہے، پہلے لتا منگیشکر، پھر بپی، سدھو موسے والا اور اب کے کے۔یہ گلوکار اس دنیا میں نہیں رہے۔

کے کے نے اپنے گانوں کو پہلا البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی۔وہ تقریبات میں لائیو پرفارمنس کے حوالے سے مشہور تھے۔

انڈیا کے معروف گلوکار کرشنا کمار کنتھ (کے کے) جنہوں نے گذشتہ تین دہائیوں میں بالی وڈ فلموں کے لیے متعدد مقبول گانے گائے 53 برس کی عمر میں کلکتہ میںچل بسے۔انھیں ایک کالج کے فنکشن میں مدعو کیا گیا تھا اور اس لائیو پرفارمنس کے دوران بھی طبیعت کی ناسازی کے شکایت کی تھی۔کے کے نے متعدد زبانوں کی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا جن میں تامل، تیلگو، کناڈا، ملیالم، مراٹھی، بنگالی، ہندی اور گجراتی فلمیں شامل ہیں۔

کے کے کے بالی وڈ کے مشہور گانوں میں ’تڑپ تڑپ کے اس دل سے‘، ’آنکھوں میں تیری‘، ’کیا مجھے پیار ہے‘ اور دیگر متعدد مقبول گانے شامل ہیں۔انہوں نے اپنے بالی وڈ کیرئر کا آغاز ’ہم دل دے چکے صنم‘ سے بطور پلے بیک سنگر کیا۔ کے کے مقبول گلوکار اور کمپوزر کشور کمار کے بیٹے امت کمار کے بہت قریبی دوست تھے۔

امت کی بیوی ریما گنگولی نےایک پیغام میں کے کے کی وفات کا اعلان کیا۔ نریندر مودی نے کے کے کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی ٹویٹ کیا ہے۔