عدنان صدیقی کی کونسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے؟

کراچی(رم نیوز)معروف اداکار عدنان صدیقی کی امریکہ میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ عدنان صدیقی ان دنوں فلم ’’دم مستم‘‘ کی تشہیر کے لیے امریکہ میں ہیں۔عدنان صدیقی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں اذان دیتے سنا جاسکتا ہے۔اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فیس بک سمیت انسٹاگرام پر مقبول ہورہی ہے۔ فلم ’’دم مستم‘‘ میں عدنان صدیقی سمیت مرکزی کرداروں میں اداکارہ امر خان اور عمران اشرف دکھائی دیں گے۔پاکستانی فلم دم مستم مئی 2022 میں ریلیز کی گئی ہے۔