دوحہ(رم نیوز)فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فرانسیسی ٹیم نے حریف مراکش کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی یقینی بنائی ہے۔فاتح ٹیم کی طرف سے کھیل کے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور 79 ویں منٹ میں رینڈل کولو موانی نے دوسرا گول کرے ٹیم کی پوزیشن کو بہترکیا۔
فٹبال ورلڈ دوسرا سیمی فائنل۔۔۔فرانس کی مراکش کو شکست،فائنل میں رسائی
