چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

لاہور(رم نیوز) چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔ وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کےلئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کا پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوگا اس میں گورنر پنجاب کے چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے میں قرار داد پیش کی جائے گی اوراس کے علاوہ دیگر اہم سیاسی امور زیر بحث آئیں گے۔ق لیگ اور پی ٹی آئی کے اراکین نے چودھری پرویز الٰہی پرمکمل اعتماد کااظہار کیاتھا۔