فیس بک میسنجر میں کیا بڑی تبدیلی ہونے جارہی ہے؟

کیلیفورنیا(رم نیوز) فیس بک ایپ نے جس طرح سب کو اپنی لپیٹ میں لیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔فیس بک میسنجر میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔فیس بک ایپ سب سے پہلی ایپلی کیشن تھی جس کے اندر پیغام رسانی کا فیچر موجود تھا۔

2014 میں فیس بک کی طرف سے ایپ سے یہ فیچر ختم کیا گیا اور میسنجرکوعلیحدہ متعارف کرایاگیا۔ میٹ نیوارا نے جیف ہِگنز کی طرف سے شیئر کیے جانے والے سکرین شاٹ کو ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ 2014 میں ختم کیا جانے والا چیٹ فیچر فیس بک اپنی ایپ میں واپس لارہا ہے۔اس فیچر تک فی الحال مخصوص صارفین کی رسائی ہے لیکن قوی امکان ہے کہ جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے ہوگا۔