’’ سب ایم کیو ایم میں واپس جارہے ہیں‘‘

کراچی(رم نیوز) فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری پہلی جماعت ہے ہم سب ایم کیو ایم میں واپس جارہے ہیں۔ خالدصدیقی اور رابطہ کمیٹی نے ہمیں دعوت دی ہے۔ایم کیو ایم کے تین دھڑے آج متحد ہونے جارہے ہیں ۔ماضی کو چھوڑ کر ہمیںمستقبل کی طرف جانا ہے۔ایم کیو ایم کا انضمام آج ہی مکمل ہوگا۔واضح رہے کہ کراچی کی سیاست کا منظر نامہ بدل گیا ہے اور پرانے سیاسی چہروں کی واپسی ہورہی ہے۔کراچی کی سیاست میں آج تاریخی دن قرار دیا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں کے سربراہوں کے درمیان پارٹی چلانے کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور فاروق ستار بہادرآباد جائیں گے۔ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔تاہم ایم کیو ایم کے تنظیمی اور پارلیمانی سیٹ اپ الگ الگ ہوں گے۔