’’ڈائی ہارڈ‘‘سٹار ڈیمنیشیامیں مبتلا ہوگئے

لاس اینجلس (رم نیوز) ہالی وڈ اداکار بروس ولس ڈیمنیشیامیں مبتلا ہوگئے ہیں۔ان کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ 67 سالہ اداکارفرنٹوٹیمپورل ڈیمنیشیا (ایف ٹی ڈی) میں مبتلا ہیں ،جس کی وجہ سےان کو بات چیت کرنے کی صلاحیت میں بڑی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔یہ بیماری انسان کے دماغ کے ان حصوں کو متاثر کرتی ہے جس سے اس کی شخصیت، زبان اور برتاؤ کا تعلق ہوتا ہے۔ان کی فیملی کاکہنا تھا یہ سب ہمارے لئے اور پرستاروں کے لئے بہت تکلیف دہ ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس مارچ میں یہ اعلان کیا گیا تھا مشہور اداکار نے اپنی اس بیماری کی وجہ سے اداکاری چھوڑ دی ہے۔1970 کی دہائی کے اواخر میں براڈوے پر پرفارم کرکے اداکاری کا آغاز کرنے والے ولس نے اپنے نصف صدی کے کیریئر میں درجنوں ممتاز ٹی وی سیریز اور مون لائٹ، پلپ فکشن اور ڈائی ہارڈ جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں ۔