عمران خان کو حفاظتی ضمانت ملے گی یا نہیں؟۔۔۔ایک اور درخواست تیار

لاہور(رم نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں دہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار کر لی گئی ہے۔عمران خان کے وکلا سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔سابق وزیراعظم کے وکلا کی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست تیار کی ہے۔

موقف اختیار کیا گیا ہے ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے عدم پیروی کی بنا پر حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا۔سکیورٹی معاملات اور وہیل چیئر دستیاب نہ ہونے سے عدالت پہنچنے کیلئے تاخیر ہوئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا عدالت عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی درخواست کی دوبارہ سماعت کرے۔ پی ٹی آئی چیئرمین دہشتگردی کے مقدمے میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ استدعا کی گئی عدالت پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔