چیئرمین احتساب بیورو کااستعفیٰ ۔۔۔فواد چودھری نے بڑی بات کردی

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ چیئرمین احتساب بیورو کااستعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ آفتاب سلطان نے ان کے کام میں’’مداخلت‘‘کے خلاف استعفیٰ دیا ۔میں ان 22افسران کو جن کو پنجاب میں مداخلت کرنے کیلئے لگایا گیا ہے کہتا ہوں وہ بھی خود کو اس نظام سے علیحدہ کریں۔ یہ ملک اور بیوروکریسی دونوں کے مفاد میں ہے۔

چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے موقف کی واضح توثیق ہے۔ روزاول سے کہہ رہے ہیں نظامِ احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے۔ ان مجرموں نے سازش سے اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا، اپنے 11 سو ارب کی چوری بچانے کیلئے انہوں نے نیب قانون میں نہایت شرمناک ترامیم کیں۔