اب کسی صورت نتھ کو نہیں چھوڑنے والی۔۔۔۔عائشہ عمر کا نقادوں کو جواب

لاہور(رم نیوز ) اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی منفرد ’ناک کی نتھ‘ پر تنقید کرنے والوں کو کہا زمانہ کچھ بھی کہے لیکن اب وہ ناک کی نتھ کو نہیں چھوڑنے والی۔ عائشہ عمر کی ناک کی نتھ پر ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے تنقید کی گئی اور اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے یہ کیسا فیشن اپنایا ہے؟ ۔

پیج کی جانب سے عائشہ عمر کی ناک کے نتھ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا اگر دنیا میں ذہنی بیماری کا کوئی چہرہ ہے تو وہ عائشہ عمر کی مذکورہ تصویر ہے۔ اس پر اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنا موقف بیان کیا۔

اداکارہ نے کہا ان کے منفرد فیشن اپنانے سے معاشرے میں دماغی بیماری تو پھیلے گی اور وہ اسے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لیکن اب وہ کسی صورت میں منفرد ناک کی نتھ کو نہیں چھوڑنے والی، وہ ان کی زندگی کا مستقل حصہ بن چکی۔کیوں کہ اب انہوں نے ناک نہیں کٹوانی، اس لیے وہ نتھ کو نہیں چھوڑیں گی۔عائشہ عمر کی جس نتھ پر تنقید کی گئی تھی، اسے اداکارہ نے ’منی بیک گارنٹی‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران پہنی تھی۔