مصروفیات سے عارضی دوری۔۔۔عائشہ عمر نے بڑا اعلان کردیا

لاہور(رم نیوز) اداکارہ عائشہ عمرنے انسٹاگرام پر کہاکہ آئندہ 2 ہفتوں کے لئے سوشل میڈیا سمیت دیگر زندگی کی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہو ں۔ دو ہفتوں کے لیے سب سے کٹ کر رہوں گی ۔ اس عرصے میں موبائل، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کو استعمال نہیں کروں گی ۔ دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھی۔اس دوران کم کھائو ں گی، مطالعہ کروں گی۔